دنیا کا عالمی معاشی ترقی کے فروغ میں چین کے کردار پر اعتماد کا اظہار
دنیا کا عالمی معاشی ترقی کے فروغ میں چین کے کردار پر اعتماد کا اظہار
بیجنگ ()
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور رینمن یونیورسٹی کی جانب سے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی جواب دہندگان کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق90.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک اہم ملک ہے، اور چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا ان کے قومی مفاد میں ہے، جو بین الاقوامی برادری کا عام اتفاق رائے بھی بن گیا ہے۔
سروے میں 84.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین دنیا کا سب سے بااثر معاشی شراکت دار ہے، 81.9 فیصد کا خیال ہے کہ چین مواقع سے بھرپور ملک ہے اور 75.6 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک چین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے۔ جبکہ 64.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک ذمہ دار طاقت ہے اور عالمی حکمرانی میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔