چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا بیجنگ میں آٹھواں اجلاس
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا بیجنگ میں آٹھواں اجلاس
بیجنگ ( نیوز ڈیسک ) چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا 8واں اجلاس 26 سے 27 فروری تک بیجنگ میں منعقد ہورہا ہے۔
چودہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے آٹھویں اجلاس کا ایک اہم کام آئیندہ منعقد ہونے والے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کی تیاری کرنا ہے۔ اس اجلاس میں "قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورک رپورٹ (ڈرافٹ)” اور قومی عوامی کانگریس کے چیئرمین کی، کانفرنس کی جانب سے” چودہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے ایجنڈے (ڈرافٹ)” پر نظرثانی کے لیے پیش کردہ تجویز سمیت دیگر اہم تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں "عوامی جمہوریہ چین کے ریاستی راز رکھنے کے قانون (نظرثانی شدہ مسودہ)” کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اورقومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ڈیلیگیٹ کوالیفکیشن ریویو کمیٹی کے بعض نمائندوں کی اہلیت سے متعلق رپورٹس بھی سنی جائیں گی ۔