News Views Events

قوال بدرمیاندادکی17ویں برسی 2مارچ کو منائی جائیگی

0

  ملک کے معروف قوال بدر میانداد کی 17ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی ۔

فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ۔

بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔

بدر میانداد جن کے البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا ، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو ہوئے ۔بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.