News Views Events

اسرائیلی شہریوں کا حکومت سے جنگ بندی کے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ

0

ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے مذاکراتی عمل کو فروغ دے اور حراست میں لیے گئے افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین میں سے بہت سے افراد زیر حراست اسرائیلیوں کے رشتہ دار تھے۔انھوں نے زیر حراست افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امید ظاہر کی کہ حکومت کارروائی میں تیزی لائے گی اور زیر حراست افراد کو جلد از جلد وطن واپس آنے کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہاکہ "کسی بھی صورتحال میں ، ہمیں وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپنے تمام رشتہ داروں کو واپس لانے کے لیے کہنا پڑتا ہے۔” کیونکہ وہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے تنازع کو سنبھالنے کے طریقے سے مطمئن نہیں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس نے اسرائیل کے قومی مفادات اور لوگوں کے حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کچھ مظاہرین نے موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.