News Views Events

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

0

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 225ووٹ لیکراسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹنگ کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 327 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔
اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل نے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے ۔
ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل نے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔
ملک احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر سبطین خان نے ان سے حلف لیا۔
ادھر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے بتایا ہے کہ اپوزیشن بنچوں پر 27 مخصوص نشستیں، 3 اقلیتی ممبران کو ملا کر 30 ممبران بنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے لوگوں کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایوان آمد پر ارکان نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگا دیئے، جواب میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے سیٹوں پر کھڑے ہو بانی پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے۔
اجلاس کے دوران خلیل طاہر سندھو کو مریم اورنگزیب نعرے لگانے کا اشارہ کرتی رہیں اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا، سپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر میں مقابلہ ہے، ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مد مقابل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 316 ارکان اسمبلی موجود ہیں، ایوان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 217 ارکان موجود ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 99 ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے آغاز پر سپیکر سبطین خان نے مزید 6 نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت، نوابزادہ وسیم بادوزئی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شافع حسین شامل ہیں۔
اس سے قبل سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے اب تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی، پنجاب اسمبلی کے احاطے کسی کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے، پی ٹی آئی کے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں آئے، انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن 26 فروری تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ ایوان میں اراکین پورے نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.