News Views Events

چین کا سمندری حقوق و مفادات کا  ثابت قدمی سے حفاظت کر نے کا اعلان 

0

بیجنگ(نیوزڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ 22 اور 23 فروری کو فلپائن کے محکمہ ماہی گیری اور آبی وسائل کا جہاز نمبر 3002 ، چین کی جانب سے بار ہا انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ حوانگ یئن سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوا جسے چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات لے کر واپسی پر مجبور کیا ۔

جائے وقوعہ پر چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز کا تحمل مزاجی کے ساتھ کیا گیا یہ آپریشن پیشہ وارانہ ،معیاری اور جائز تھا۔ ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی جانب سے اقدامات چین کی خودمختاری ، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غیرقانونی کارروائیاں بند کرے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس اس سلسلے میں مزید کنٹرول کے لئے اقدامات کا حق محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ جزیرہ حوانگ یئن اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے اور چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق ان علاقوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا جو چین کے دائرہ اختیار میں ہیں اور قومی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کی ثابت قدمی سے حفاظت کرتا رہےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.