چین کے خلائی اسٹیشن میں بچوں کی پینٹنگ نمائش
بیجنگ(نیوزڈیسک) تیسری "تھیان گونگ پینٹنگ نمائش” چینی خلائی اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔ شینزو-17 کے خلاباز عملے نے نوجوانوں کی جانب سے تصور کردہ چینی جدیدیت کی خوبصورت پینٹنگ کا تعارف کرایا۔
"بچوں کی نظر میں چینی جدیدیت” کے موضوع پر اس نمائش میں "ایک بڑی آبادی کے ساتھ جدیدیت”، "تمام لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کے ساتھ جدیدیت”، "مادی اور روحانی ہم آہنگی کے ساتھ جدیدیت”، "انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کے ساتھ جدیدیت”، اور "پرامن ترقی کے راستے پر جدیدیت”سمیت پانچ پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
موجودہ "تھیان گونگ پینٹنگ نمائش” کی تیاریاں اکتوبر 2023 میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی اور 20,000 سے زائد تصاویر میں سے 53 پینٹنگز کا انتخاب کیا گیا جنہیں تھیان جو-7 کارگو خلائی جہاز کے ساتھ خلائی اسٹیشن تک پہنچایا گیا ہے۔