News Views Events

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر معافی مانگ لی

0

راولپنڈی:سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ انہیں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی مانگتا ہوں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بہکاوے پر بیان دیاتھا، سیاسی جماعت کے عہدیدار نے رابطہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بہت دبائو میں تھا،32سال سرکاری فرائض سرانجام دیے ۔سابق کمشنر نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں،9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا، مستقبل اور سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان تھا۔
سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے پر ایسا عمل کیا، یہ عہدیدار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا۔

لیاقت چٹھہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں نفرت بڑھکانا تھا۔ میں نے منصوبے کے مطابق خود کشی اور پھانسی پر لٹکا دو جیسے جملے استعمال کیے۔

الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف: کمشنر راولپنڈی مستعفی، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.