News Views Events

امریکہ تائیوان سے فوجی تعلقات ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کو ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل ڈیٹا لنک سسٹم کی فروخت کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے 22 فروری کی یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیے ، خاص طور پر "17 اگست کے اعلامیے” کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل نے چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات اور چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرے، اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ چین اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مضبوط اقدامات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.