سوڈان کی 5 فیصد سے بھی کم آبادی کو روزانہ صرف ایک وقت کا کھانا میسر ہے، اقوام متحدہ
سوڈانی میڈیا دارفور ریڈیو کےمطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سوڈان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ایڈی لو نے کہا ہےکہ سوڈان کو اس وقت خوراک کے شدید بحران کا سامنا ہے اور صرف 5 فیصد سے بھی کم آبادی کو روزانہ ایک وقت کا کھانا میسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کی درجہ بندی کے مطابق، اس وقت سوڈان میں تقریباً 18 ملین افراد شدید بھوک کا شکار ہیں، جو کل آبادی کا تقریباً 40 فیصد ہے۔ فنڈکی کمی کے باعث ورلڈ فوڈ پروگرام تاحال ضرورت مند لاکھوں افراد کے صرف 10 فیصد کو مدد فراہم کرنے کے قابل ہے۔
یادر ہے کہ 15 اپریل 2023 کو ، سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مابین مسلح جھڑپیں دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئی تھیں جو بعد میں ملک کے دوسرے علاقوں میں پھیل گئیں اور اب تک جاری ہیں۔