News Views Events

امریکہ نے غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے:چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے اور چین سمیت تمام متعلقہ فریقوں نے اس پر شدید مایوسی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے الجزائر کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں فوری فائر بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی، انسانی امداد کی عوام تک رسائی کی ضمانت اور جبری منتقلی کی مخالفت کا مطالبہ کیا گیا تھا جو نہ صرف وقت کی فوری ضرورت ہے بلکہ انسانیت کے کم سے کم تقاضوں پر بھی مبنی ہے ۔
اس قرارداد کی سلامتی کونسل کے ارکان کی بھاری اکثریت نے حمایت کی اور چین نے اس کے حق میں ووٹ دیا ۔
ترجمان نے کہا کہ چین غزہ میں فائربندی کی جلد از جلد تکمیل، انسانی صورتحال کو بہتر بنانے ، دو ریاستی حل کے نفاذ کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.