News Views Events

جی 20 جغرافیائی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ،چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں روس یوکرین تنازع کو شامل کرنے کی مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا اہم فورم اور یہ جغرافیائی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کا پلٹ فارم نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس نکتہ پر جی 20 کا اتفاق رائے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جی 20 کے وزرائے خارجہ کا موجودہ اجلاس تمام فریقین کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا اور عالمی اقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو پہلے سے طے شدہ شیڈول کے باعث اس اجلاس میں شرکت میں دشواری کا سامنا ہے لہذا ان کے متبادل کے طور پر چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شوئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.