News Views Events

سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

0

 خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل کو صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے 90 سے زائد نشستیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جنہوں نے بعد ازاں سنی اتحاد کونسل میں شمولیات کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 26 مخصوص نشستوں میں 21 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اقلیت کی 4 تمام نشستیں بھی سنی اتحاد کو مل سکتی ہیں۔ خواتین کی دو دو نشستیں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کو ملنے کی توقع ہے۔ خواتین کی ایک مخصوص نشست پیپلز پارٹی کو ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.