News Views Events

چینی وزارت تجارت کے زیر اہتمام گول میز اجلاسوں میں 300 سے زائد کیسز کو حل کیا گیا

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری کے آخر تک، چین کی وزارت تجارت نے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے 16 گول میز اجلاسوں کا اہتمام کیا اور 300 سے زیادہ مسائل اور مطالبات کو حل کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت نے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے گول میز اجلاس کا نظام جولائی 2023 سے قائم کیا تاکہ غیر ملکی کاروباری اداروں کے مسائل،آراء اور تجاویز سنی جائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کیا جا ئے۔
اس سال جنوری کے اختتام تک،چینی وزارت تجارت نے ایسے 16 اجلاسوں کا اہتمام کیا، جن میں 400 سے زیادہ غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے کاروباری اداروں اور غیر ملکی کاروباری انجمنوں نے شرکت کی ہے۔
اجلاسوں میں ظاہر ہونے والے 300 سے زیادہ مسائل اور مطالبات کو حل کیا گیا . مسائل کے حل کا یہ نظام اب چین کے مختلف صوبوں میں قائم ہو چکا ہے جس کے تحت 140 سے زائد اجلاس منعقد کیے گئے ہیں جن میں 2،200 سے زائد غیر ملکی کاروباری اداروں اور انجمنوں نے شرکت کی ہے، اور 900 سے زائد مسائل کو حل کیا گیا ہے؛
اطلاعات کے مطابق سال 2024 میں چینی وزارت تجارت ماہانہ طور پر گول میز اجلاسوں کا انعقاد جاری رکھےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.