News Views Events

مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں

0

 
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی،
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان کی شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک اور خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے، مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں،
نومنتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.