News Views Events

چین، نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی تیز رفتار ترقی کا فروغ

0

بیجنگ (نیوزڈیسک)نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینا چین کے لئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں اہم ترین ترجیح ہے. روایتی پیداواری قوتوں کے مقابلے میں، نئی معیاری پیداواری صلاحیت بنیادی طور پر اعلیٰ درجے کی پیداواری قوت ہے۔ چین کے لئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول، بین الاقوامی سطح پر اپنی مسابقت کو بڑھا نے ، اور ایک جدید سوشلسٹ طاقتور ملک بننے کے لیے نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی کو تیز کرنا ناگزیر ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق .نئی معیاری پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی بنیادی محرک قوت ہے. حالیہ برسوں میں، چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں. "شینز و ” سیریز کے تحت خلائی جہازوں کا سفر ،قمری تحقیقی پروگرام کی کامیابی ، "تھیان گونگ” اسپیس اسٹیشن کا قیام ، نیز "جیاؤلونگ” اور ” فنگ ڈو ” نامی انسان بردار آب دوز کے گہرے سمندر میں غوطہ لگانے سے چین کے "افلاک سے سمندر” تک کے تکنیکی سلسلے میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے، خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں متعدد اہم سائنسی اور تکنیکی فرنٹیئر تحقیق جیسے کنڈینسڈ میٹر فزکس اور نینو میٹریلز دنیا کی صف اول میں داخل ہو چکے ہیں، اور دنیا کے معروف سائنسی اور تکنیکی انفراسٹرکچر جیسے "چائنا اسکائی آئی” سائنسی تحقیق کے آلات بن چکے ہیں، اور 5 جی، ہواوے چپس، تیز رفتار ریل، بیدو اور بڑے طیاروں نے ایک بہتر زندگی کو روشن کیا ہے۔ چینی خصوصیات کی بنیاد پر اور عالمی ترقی کے عمومی رجحان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، متعدد معروف ، حقیقی اور اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں سامنے آئی ہیں ، جس سے چین کی جدت طرازی ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں ترقی کی ایک مضبوط رفتار ہے ، جو نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی تیز تر ترقی کی بنیاد رکھتی ہے۔ 2023 ء میں دنیا کے "ٹاپ 100 سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹرز” میں ، چین 24 سائنس اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کلسٹرز کے ساتھ پہلی مرتبہ دنیا میں اول نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ چین دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.