News Views Events

چینی صدر کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے چوتھے اجلاس کا انعقاد

0

چینی صدر کی  صدارت میں مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے چوتھے اجلاس کا انعقاد

بیجنگ ()

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر ،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور  جامع گہری اصلاحات  کی مرکزی کمیٹی کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے  کمیٹی  کے  چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں "زمینوں کے اتنظامی نظام کی اصلاحات اور برتری کے حامل علاقوں کی اعلی معیار کی ترقی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو مضبط بنانے کی رائے”، "اقتصادی و سماجی ترقی کو جامع طور پر سبز بنانے کی رائے”، ” نچلی سطح پر ہنگامی انتظام کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے رائے”، "جامع جدت طرازی کی حمایت کے لئے بنیادی نظام کی تشکیل کو تیز کرنے کے لئے رائے”، "2023 کے لئے  مرکزی کمیٹی برائے  جامع  گہری اصلاحات کی ورک رپورٹ "، اور "2024 کے لئے مرکزی کمیٹی برائے  جامع  گہری اصلاحات  کے امور کے اہم نکات” پر نظرثانی کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور  جامع گہری اصلاحات کی مرکزی کمیٹی کے نائب سربراہان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ اور چائی چھی نے  اجلاس میں شرکت کی۔

 

 

19 فروری کو چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ  پریس کانفرنس میں  پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ  پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور  ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی  جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی  ترقی  اور  مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں   موسموں  کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں  مزید قربت کے ساتھ  چین پاکستان  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر  انداز  سے   دونوں ممالک کے  عوام کو فوائد پہنچ سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.