News Views Events

امریکہ چینی طلباء کو بلاجواز ہراساں کرنا اور پوچھ گچھ بند کرے،چین کا مطالبہ

0

امریکہ چینی طلباء کو بلاجواز ہراساں کرنا اور پوچھ گچھ بند کرے،چین کا مطالبہ

چینی پبلک سکیورٹی کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے ویانا میں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر مایوکاس سے ملاقات کی۔ فریقین نے سان فرانسسکو سربراہ اجلاس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد، انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور کو حل کرنے پر واضح، گہری اور تعمیری بات چیت کی۔

وانگ شیاؤ ہونگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کریں گے اور منشیات کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون اور افرادی تبادلوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

وانگ شیاؤ ہونگ نے مطالبہ کیا کہ امریکہ چینی طلباء کو بلاجواز ہراساں کرنا اور پوچھ گچھ بند کرے، اس بات کو یقینی بنائے کہ چینی شہریوں کو امریکہ میں داخلے میں منصفانہ سلوک اور مکمل وقار حاصل ہو، امریکہ میں چینی سفارتی اور قونصلر اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں، متعلقہ چینی اداروں اور اہلکاروں پر ویزا پابندیاں ختم کی جائیں اور چین کو "منشیات کا ایک بڑا ذریعہ ملک” قرار دینے کے غلط طریقہ کار کو درست کیا جائے۔

فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، باہمی احترام، اختلافات پر کنٹرول اور باہمی فائدہ مند تعاون کی بنیاد پر منشیات اور قانون کے نفاذ کے شعبے میں بات چیت اور تعاون برقرار رکھنے، ایک دوسرے کے خدشات کو اہمیت دینے، مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.