یورپی یونین کے ساتھ مل کر مساوی ،منظم کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے تیار ہیں،چین
میونخ(نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران دعوت پریورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ عالمی صورتحال مزید انتشار کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین اور یورپی یونین کو دنیا میں مستحکم قوت کے طور پر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ حالیہ دنوں میں، چین اور یورپ نے ہر سطح پر تبادلے کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرنا ، شراکت داری کی پوزیشن اور جیت جیت تعاون پر عمل کرنا اور چین-یورپی یونین رہنماؤں کی ملاقات کے لیے اچھی تیاری کرنی چاہیے۔ تجارت، سبز توانائی، ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر شعبوں پر بات چیت کرنی چاہئے ، اور موسمیاتی تبدیلیوں، مصنوعی ذہانت اور دیگر حوالوں سے تعاون کو مضبوط بنانا اوردونوں فریقوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے لیے مزید سہولت فراہم کرنی چاہیئے تاکہ چین-یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جا سکے ۔
بوریل نے کہا کہ چین کی ترقی قابل تعریف اور تاریخ کی منطق کے مطابق ہے۔ یورپی یونین اور چین کے تعلقات اچھی طرح سے ترقی کر رہے ہیں، اگرچہ دونوں کے درمیان مقابلہ ہے،لیکن دونوں کے تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیئے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ چین- یورپی یونین تعلقات کی ترقی اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی حمایت کرتے ہیں اور "ڈی کپلنگ” کی مخالفت کرتے ہیں ۔ یورپی یونین ون چائنا پالیسی پر عمل جاری رکھے گی۔یورپی یونین کثیرالجہتی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین دونوں کثیرالجہتی کے حامی ہیں، اور ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے تیار ہیں، تاکہ اقتصادی عالمگیریت کو فروع دیا جائے ، تعاون کے کیک کو بڑا بنایا جائے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کی جائے۔اس کے علاوہ فریقین نے یوکرین کے بحران اور غزہ تنازعے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بوریل کے علاوہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ سیجورنیٹ اور ارجنٹائن کے وزیر خاجہ مونڈینو سے بھی ملاقات کی ۔