News Views Events

چین ،کینیڈا کی معیشتیں انتہائی تکمیلی نوعیت کی حامل ،مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ،چینی وزیر خارجہ

0

میونخ(نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران دعوت پر کینیڈین وزیر خارجہ جولی سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین اور کینیڈا کے تعلقات طویل عرصے سے مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سرفہرست ہیں اور موجودہ مشکل صورتحال وہ نہیں جو چین دیکھنا چاہتا ہے۔
چین-کینیڈا تعلقات کو استحکام ،بہتری اور ترقی کی طرف واپس لانا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہے۔
چین اور کینیڈا کی معیشتیں انتہائی تکمیلی نوعیت کی حامل ہیں اور ان میں مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے کے حریف نہیں ہیں، اس لیے دونوں کو تعاون پر مبنی شراکت دار بننا چاہیے۔ چین اور کینیڈا مختلف نظام، تاریخ اور ثقافت کے حامل ہیں، انہیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ،اتفاق رائے کو بڑھانا اور اعتماد کو دوبارہ پروان چڑھانا چاہیے تاکہ جیت جیت تعاون حاصل کیا جا سکے۔
وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ کینیڈا چین کے بارے میں صحیح فہم قائم کرے گا، دوطرفہ تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر سے سمجھے گا، اور عملی تعاون کے مثبت رجحان پر قائم رہے گا۔ چین کے حوالے سے خطرے کے نظریے کو ختم کرے گا ، نام نہاد چین کی کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے حوالےسے جھوٹی معلومات کے پھیلاو سے اجتناب کرے گا اور ٹھوس تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کا تحفظ کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.