News Views Events

آئی ایل ٹی 20 میں ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز مدمقابل

0

آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کا فائنل ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلوں اور 33 میچوں کے بعد دو نئی فائنلسٹ ٹیمیں ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ایم آئی ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم تھی جبکہ دبئی کیپیٹلز کو لیگ مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پہنچنے کے لیے سخت مقابلہ کرنا پڑا۔

ایلیمنیٹر میں دبئی نے ابوظبی کو شکست دی اور اس کے بعد کوالیفائر 2 میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کے خلاف سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ دوسری جانب ایم آئی ایمریٹس نے کوالیفائر 1 میں جائنٹس کے خلاف آسانی سے فتح حاصل کی۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ کو 3 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.