فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ میں 28ہزار سے زائدفلسطینی شہید
لبنانی حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نصراللہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حالیہ شدید حملوں کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل اس کی قیمت ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنا ہے۔ حزب اللہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں مداخلت نہیں کرے گا اور اس کا فیصلہ حماس نے خود کرنا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے ناصر اسپتال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے 16 تاریخ کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج 15 فروری کو ناصر اسپتال میں داخل ہوئی اور سرچ اینڈ اریسٹ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے حماس کے 20 سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا جنہوں نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق انہیں ہسپتال سے حماس کے ہتھیار اور سازوسامان بھی ملے ۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر حملہ کیا جس میں کم از کم 11 افراد شہید ہوئے۔ 16 فروری کی صبح غزہ پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 28 ہزار 775 افراد شہیداور 68 ہزار 552 زخمی ہوچکے ہیں۔