بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ بمقابلہ اسرائیل کیس میں مزید فیصلہ سنا دیا
دی ہیگ (نیوزڈیسک)نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف نےجنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر نظر ثانی کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ رواں سال 26 جنوری کو جاری کیے گئے عبوری اقدامات پر فوری اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد کریں۔ ان اقدامات کا اطلاق رفح سمیت پورے غزہ کی پٹی پر ہوتا ہے۔ عدالت نےاس بات پر زور دیا کہ اسرائیل پر نسل کشی کنونشن اور عدالت کے فیصلوں کی پاسداری کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ 13 فروری کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک ‘فوری درخواست دائر کی تھی جس میں جنوبی غزہ کے شہر رفح میں جاری اسرائیل کے فوجی آپریشن کا جائزہ لینے کی درخواست کی گئی تھی ۔