News Views Events

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں صحت کے حفاظت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

0


اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ایسٹرن میڈیسن کے فیکلٹی کے زیر نگرانی صحت کے تحفظ کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرس منعقد کی گئی ۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سکالر ز نے اپنے تحقیق پیش کئے۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبید اللہ جو کے ڈرگ ریگولرٹی اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے اس انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ہمدرد یونیورسٹی کی کوششوں سے اس طرح کے کانفرنس کا انعقاد بہت فائدے مند، اکیڈیمیا اور انڈسٹری کو ایک پیج پر لانے کے مترادف ہے جو ملک کے لئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر عبید اللہ کا کہنا تھا کے مستقبل میں مشرقی طرز ادویات کا رجحان بڑھے گا اور فارماسیوٹیکل انڈسٹریز میں ایک نام پیدا کرے گا۔ چانسلر ہمدرد یونیورسٹی سعدیہ راشد نے مشرقی میڈسن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی کا مقصد مشرقی ادویات کا فروغ ہے۔ اور مستقبل میں اس طرح کے کانفرنسسس کا انعقاد کر کے مشرقی میڈسن کو فروغ دینگے۔ وئس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن کا کہنا تھا کے ہمدرد یونیورسٹی کے اندر ایسے تحقیقی کانفرنسس کا انعقاد کرا کے صحت کے شعبوں کو فروغ دینگے جس سے فارماسیوٹیکل کو فائدا پہنچے گا۔
ہمدرد یونیورسٹی نے ہلتھ سائنسز کے شعبوں میں کافی پیش رفت کی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کمپس امتیاز حیدر نے انٹرنیشنل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کوخراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کے آئندہ ایسے کانفرنس کے انعقاد پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کے ایسے ریسرچ کانفرنس یونیورسٹی اور ملک وقوم کے لئے فائدے مند ہیں۔ اس موقع پر اس کانفرنس کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فیصل حیدر نے کانفرنس میں آنے والے شرکاہ کا شکریا ادا کیا ۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.