جشن بہارمیں چین کا باکس آفس 6 ارب سے تجاوز کرگیا
بیجنگ(نیوزڈیسک)جشن بہار کے تہوار کے دوران چین کا کل باکس آفس (بشمول پری سیل) 6 ارب سے تجاوز کر گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق ، نیٹز یونین کلیئرنگ کارپوریشن اور چائنا یونین پے کے ذریعہ پروسیس کردہ آن لائن ادائیگیوں میں اضافہ جاری ہے۔اسپرنگ فیسٹیول کی شام یعنی نو فروری سے لے کرچودہ فروری تک مجموعی طور پر 15.38 ارب ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مالیت 7.74 ٹریلین یوآن تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 15.8 فیصد اور 10.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں کیٹرنگ، ہوٹلز میں رہائش، سیاحت، ریٹیل، فلم ، ٹیلی ویژن انٹرٹینمنٹ وغیرہ خاص طور پر مقبول ہیں، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 14 فروری کو صرف ایک دن میں ہی قومی ریلوے سے 14.245 ملین ٹرپس ہوئے، جو کہ اسپرنگ فیسٹیول رش کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ 26 جنوری سے 14 فروری تک ،چالیس دن جاری رہنے والے اسپرنگ فیسٹیول رش کا نصف حصہ گزر چکا ہے اور پہلے 20 دنوں میں ریلوے سے مجموعی طور پر 230 ملین ٹرپس ہوئے۔