News Views Events

قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، چودھری شجاعت

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
بعدازاں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ملک کے لیے جو بھی خدمت کریں کریں گے،اعجازالحق کا خیال ہے مجھے وقت دیں، مشاورت کے بعد بتاؤں گا۔
اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چوہدری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیئے۔
مسلم لیگ ق رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔

 

چودھری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں کا والہانہ استقبال

 

چودھری شجاعت حسین سے اعجاز الحق کی ملاقات، حکومت سازی پر گفتگو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.