گوانتانامو میں قید دو افغان قیدی رہا ئی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کابل(نیوزڈیسک)افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد کئی سالوں سے گوانتانامو میں قید دو افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور دونوں قیدی اسی روز واپس دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں ۔
گوانتانامو کیوبا کا جنوب مشرقی صوبہ ہے جس کا صدرمقام گوانتانامو شہر ہے۔1903 میں،امریکہ نےکیوبا سے گوانتانامو بے کو لیز پر لیا اور یکے بعد دیگرے وہاں بڑا بحری اڈہ اور متعدد قلعے قائم کیے۔”9·11″ کے واقعے کے بعد، امریکہ نے گوانتانامو بے نیول بیس پر جیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے "9·11” دہشت گرد حملے کے بعد عالمی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی فوج کے ذریعے پکڑے گئے مشتبہ افراد کو حراست میں رکھنےکے لیے استعمال کیا جائے گا۔تاہم امریکہ ، گوانتانامو کے قیدیوں کو جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کے حقوق دینے سے انکار کرتا آیا ہے اور انہیں بدترین غیر انسانی سلوک کا نشانہ بھی بناتا ہے۔