News Views Events

غزہ میں غذائی عدم تحفظ غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا، تنظیم برائے خوراک و زراعت

0

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بیتھ بیچڈو نے کہا کہ غزہ میں غذائی عدم تحفظ غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
غزہ میں تقریباً 2.2 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں جن میں قحط کے دہانے پر یا پہلے ہی قحط کا شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تنازع حل نہیں ہوتا،لوگوں کی بڑی تعداد بھوک کا شکار رہے گی اور ان کی خوراک، پانی اور ہیلتھ کیئر تک رسائی کم ہوگی۔ ایف اے او کے لیے فرنٹ لائن پر کسی بھی قسم کی زرعی پیداوار ی مدد فراہم کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ زیادہ تر زرعی پیداوار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کے بارے میں بیتھ بیچڈو کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے کے مطابق روس -یوکرین تنازع کے دو سالوں میں یوکرین کے زرعی انفراسٹرکچر کو تقریبا 40 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے او یوکرین کے زرعی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.