News Views Events

اسرائیل رفح میں فوجی کارروائی فوری طور پر بند کرے ،چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)حال ہی میں اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں بڑافضائی حملہ کیا جس میں شدید جانی نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے خلاف زمینی فوجی آپریشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ، رفح کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت پرمکمل توجہ دے رہاہے اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے نیز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے اور بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے اور رفح کے علاقے میں مزید سنگین انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.