News Views Events

آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے دوسرے مرحلے کا آغاز

0

دبئی (نیوزڈیسک)آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے پلے آف میں ٹاپ 4 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان پرجوش اور سخت مقابلے آغاز ہوگیا ہے۔

لیگ مرحلے کے تمام 30 میچز میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملا جس میں آخری اوورز اور آخری گیند پر سکندر رضا کا چھکا بھی شامل ہے جس کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے شارجہ واریئرز اور ڈیزرٹ وائپرز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرکٹ کے شائقین ایک دلچسپ ہفتے کے لئے تیار ہیں کیونکہ انہیں ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان ایلیمنیٹر اور دبئی میں ایم آئی ایمریٹس اور گلف جائنٹس کے درمیان کوالیفائر ون میں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
کوالیفائر 2 ایلیمنیٹر کی فاتح اور کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان 15 فروری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ فائنل 17 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.