News Views Events

رواں سال چین میں اندرونِ ملک ٹرپس کی تعداد 6 ارب سے تجاوز کر جائے گی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا ٹورازم اکیڈمی (وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر) کی اطلاعات کے مطابق، جامع تحقیق و تجزیے کے بعد توقع ہے کہ 2024 میں چین میں اندرونِ ملک ٹرپس کی تعداد 6 ارب سے تجاوز کرجائے گی جب کہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک جانے والے سیاحوں کے ٹرپس کی کل تعداد 260 ملین سے زیادہ ہوگی۔ 2023 میں سیاحتی مارکیٹ اور سیاحتی صنعت نمایاں طور پر بحال ہوئی ہے۔ملک بھر میں مقامی سیاحوں کی تعداد اور سیاحتی آمدن پچھلے سال سے دوگنا زیادہ ہو گئی ہے، جو 2019 کے 80 فی صد سے زائد ہے۔ اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے سیاحوں کے ٹرپس کی تعداد 190 ملین سے تجاوز کر گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 280 فی صد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.