News Views Events

مقتدر غیر ملکی شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کی جانب سے چینی نئے سال کی تہنیتی پیغامات

0

حالیہ دنوں کئی ممالک کی مقتدر شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور بین الاقوامی دوستوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین ہمارا برادر ملک ہے ۔ انہوں نے وینزویلا کی جانب سے چینی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 2024 میں چائنا ڈریگن ، وینزویلا اور چین کے درمیان بھائی چارے کی مسلسل ترقی کی رہنمائی کرے گا۔ چین-وینزویلا دوستی زندہ باد، ڈریگن کا سال اور اسپرنگ فیسٹیول پر مبارک ۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین نے اپنے پیغام میں چین کے نئے قمری سال کی مبارک باد دیتے ہوئےاس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ سال خوشحالی کا مبارک سال ہو، جس میں مالی وسائل وافر ہوں، تھائی لینڈ اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں خوشحالی آئے اور دونوں ممالک کے درمیان ویزا استثنیٰ کی پالیسی دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کو مزید آسان بنائے۔
بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے صدر الوارو لاریو نے چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال میں اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
ناورو میڈیا منسٹر شدروڈ بینک نے نارو میڈیا اور ناورو کے عوام کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ناورو پر مزید چینی ٹی وی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.