News Views Events

پاکستان کا اعزاز، ملک ابرار حسین کو سٹیٹ یونیورسٹی آف میری لینڈنے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی

1

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان کا ایک اور اعزاز، امریکہ کی سٹیٹ یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے معروف پاکستانی ماہر تعلیم ملک ابرارحسین کوتعلیمی شعبہ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی ہے،یہ اعزاز دبئی میں دنیا کے تیس ممالک کے پچاس ماہرین کو اعزازی ڈگریاں تفویض کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں امریکہ کی سٹیٹ یونیورسٹی آف میری لینڈکی جانب سے دنیا بھر کے تیس ممالک کے پچاس ماہرین کو اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیاہے جن میں پاکستان کے معروف ماہرتعلیم،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین بھی شامل ہیں۔پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک ابرار حسین نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن بنائی اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کیں، اساتذہ کے حقوق،تعلیمی بجٹ میں اضافے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے، کرونا میں تعلیمی اداروں کی بندش کے احتجاجی مظاہرے کے،حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف متعدد کورٹ کیسز دائر کیے، کنٹونمنٹ ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کے انخلا اور سی ڈی اے سیکٹر سے تعلیمی اداروں کی نان کنفرمنگ یوز پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے حکم ا متناع جبکہ 25 سے زائدکیسز دائر کیے تعلیمی اداروں کے رجسٹریشن اور الحاق سمیت تعلیمی مسائل حل کرنے میں متحرک رہے۔ طلبہ کے حقوق کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے،شعبہ تعلیم میں موجود مافیا کے خلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے فیڈرل بورڈ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے اور بورڈ کی BOG کے الیکشن میں بہتر نمائندگی کے لیے الیکشن جیتا اور طلبہ کے لیے عوامی نمائندگان پارلیمنٹ سے ریکارڈ میٹنگز کیں۔وہ دینی مدارس کے بچوں اور مدارس کی خدمات کے معترف اور اتحاد بین المسلمین کے قائل ہیں۔ملک ابرار حسین بزرگان دین کی تعلیمات کے فروغ اور اسلامی اقدار کی پاسداری کے لیے جدوجہد کی یکساں تعلیمی نصاب کمیٹی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ممبر ہیں تعلیم پاکستان کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے لیے گزشتہ دو عشروں سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک سکولز اف ایکسیلنس کے نام پر ایک سکولز چین بنائی ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل فورم پر انسانی حقوق اور بچوں کی تعلیم،غزہ کے بچوں اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلندکرتے رہے ہیں۔یونیورسٹی آف میری لینڈکی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر پاکستان کے تعلیمی حلقوں نے ملک ابرار حسین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

1 Comment
Leave A Reply

Your email address will not be published.