جنسی جرائم اسکینڈل، ہنگری کی خاتون صدر مستعفی
ہنگری کی صدر نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا یافتہ ایک شخص کو معاف کرنے کے بعد عوامی احتجاج کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری کی صدر کاتالین نوواک اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئیں ۔
کاتالین نوواک نے اپریل 2023 میں ایک سرکاری ” چلڈرن ہوم ” میں بچوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے واقعات کو چھپانے والے ایک شخص کے لیے صدارتی معافی کا فیصلہ دیا تھا۔نو فروری کو بوڈاپیسٹ میں ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرے ہوئے جن کے بعد کاتالین نوواک نے دس تاریخ کو مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے پرمعافی مانگ لی۔
صدر کیٹلن نوواک کو ایک ایسے شخص کو معاف کرنے کے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جو بچوں کے لئے قائم گھر میں جنسی جرائم کو چھپا رہا تھا46سالہ صدر نے ہفتے کی شام ایک بیان میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا وہ 2022سے اس عہدے پر تھیں۔