News Views Events

چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکی اساتذہ اور طلبا کو جشن بہار کی مبارک باد

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکا کے لنکن ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبا کی جانب سے پیش کیے گئےنئے سال کے تہنیتی کارڈ کے جواب میں ایک کارڈ کے ذریعے ڈریگن کے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اساتذہ اور طلبا کو چین کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہا ، جس میں پانچ سال میں چین میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کے تبادلے اور مطالعے کےمنصوبے میں شرکت بھی شامل ہے ۔ انہوں نے چینی اور امریکی عوام خصوصاً نوجوانوں کے درمیان دوستی بڑھانے میں اپناکردار ادا کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.