News Views Events

سنکیانگ ، کاشغر میں سجا اسپرنگ فیسٹیول گالا

0

کاشغر(نیوزڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا سٹیج سنکیانگ کے شہر کاشغر میں بھی سجا اور اس نے کاشغر میں مقبولیت کا ایک نیا رنگ جمایا ہے۔ کاشغر اب نہ صرف "دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کا ایک اہم علاقہ ہے، بلکہ سنکیانگ کے بیرونی دنیا کے لیے کھلنے کا ایک اہم گیٹ وے بھی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق کاشغر کے قدیم شہر میں مکانات کی چھتوں پر بنائے گئے بڑے اور چھوٹے دس سے زیادہ اسٹیج یہاں آباد مقامی قومیتوں کے طرز زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ لوگوں کے گھروں کی دہلیزوں اور چھتوں پر بنائے گئے یہ سٹیج "ورچوئل اور رئیل” کے امتزاج سےناظرین کے لیے ایک خوبصورت اور تہہ در تہہ منظر تخلیق کرتے ہیں جو ناظرین کے سامنے ایک وضع دار اور جدید کاشغر پیش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ کاشغر میں اب بھی ایک” ڈریگن” چھپا ہوا ہے جسے قدیم شہر کاشغر میں "جیولونگ (نائن ڈریگن) اسپرنگ” کہا جاتا تھا۔ "جیولونگ اسپرنگ” کی تاریخ 2000 سال سے بھی پرانی ہے۔ یہ قدیم کاشغر کے شمال مشرقی کونے میں واقع ہے، یہاں نو چشمے اکٹھے ہوتے تھے اس لیے اسے "جیولونگ اسپرنگ” کا نام دیا گیا۔ اسے کاشغر میں زندگی کا سرچشمہ کہا جاتا ہے اور یہاں کا منظر انتہائی خوبصورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.