News Views Events

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ، چین کے 112 شہروں میں ایک ہزار سے زائد اسکرینز پر نشر

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی سالِ نو کے موقع پر ایٹ کے الٹرا ایچ ڈی سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو ملک بھر کے 112 شہروں میں 1075 اسکرینز پر بیک وقت نشر کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول گالا 2024 کی نشریات "100 شہروں میں 1000 اسکرینز ” کی تکمیل کے بعد سب سے بڑی نشریاتی سرگرمی ہے ، جس نے چین کے تمام 31 صوبوں کا مکمل احاطہ کیا ہے ۔ "100 شہر وں میں 1000 سکرینز” الٹرا ہائی ڈیفینیشن انڈسٹری کا ایک مثالی پروجیکٹ ہے جس کا آغاز وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر، وزارت ٹرانسپورٹ، وزارت ثقافت و سیاحت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ریاستی انتظامیہ اور چائنا میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
اگلے مرحلے میں "100 شہر وں میں 1000 سکرینز”منصوبے کو شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی فروغ دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.