چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹیول گالا 2024” نشریات کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ
بیجنگ (نیوزڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹیول گالا 2024” نشریات شیڈول کے مطابق اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لئے پیش کر دی گئی. "تخیل + آرٹ + ٹیکنالوجی” کے امتزاج سے گالا نشریات نے خوبصورت تاثرات اور قہقہوں کے ساتھ لوگوں کے لیے ایک متاثر کن اور مخلصانہ "ثقافتی دعوت” پیش کی۔
ڈریگن کے سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے ملکی نیو میڈیا پر براہ راست ناظرین کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ نو فروری کی رات بارہ بجے تک نیو میڈیا کے ذریعے گالا کی براہ راست نشریات دیکھنے والے ناظرین کی تعداد 679 ملین تھی ، جبکہ مجموعی طور پر براہ راست نشریات کو 1.501 بلین لوگوں نے دیکھا ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.69 فیصد زیادہ ہے۔ورٹیکل اسکرین پر گالا کی براہ راست نشریات دیکھنے والے ناظرین کی تعداد 420 ملین رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 57.58 فیصد زیادہ ہے، براہ راست نشریات دیکھنے والے صارفین کی تعداد 250 ملین تک پہنچ گئی ،
جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37.97 فیصد زیادہ ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا میں زیر بحث سوشل میڈیا موضوعات کے حوالے سے یہ تعداد 16.052 بلین رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 59.48 فیصد زیادہ ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا تعاون منصوبوں کے حوالے سے انٹرایکشن کی مجموعی تعداد 52.1 بلین رہی۔
اسی طرح بیرونی مواصلات کی تعداد بھی ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی. سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 68 زبانوں کے غیر ملکی نیو میڈیا پلیٹ فارمز نے امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، روس، جاپان، برازیل، آسٹریلیا، بھارت، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جنوبی افریقہ وغیرہ سمیت دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں کے 2100 سے زائد میڈیا اداروں کو ایک ساتھ براہ راست نشریات اور رپورٹنگ کے لئے منسلک کیا۔ جسے دنیا بھر میں 649 ملین سے زائد بار پڑھا اور 210 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
غیر ملکی سوشل پلیٹ فارمز پر براہ راست نشریات دیکھنے والے ناظرین کی تعداد 60.44 ملین رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46.77 فیصد زیادہ ہے۔ 49 ممالک اور 90 شہروں میں 3000 سے زائد عوامی اسکرینز نے چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو نشر کیا اور اسے فروغ دیا۔یوں ،گالا نشریات سے عالمی ناظرین نئے سال میں چینی نئے سال اور چینی ثقافت کی لازوال کشش کو محسوس کرسکتے ہیں۔