News Views Events

ق لیگ نے قومی و صوبائی کی کل کتنی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی؟ چودھری سالک نے بتا دیا

0

گجرات ( اپنا وطن )
مسلم لیگ ق کے رہنما اور چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی 8 اور قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر کامیاب ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ تمام کامیاب امیدواروں کے ساتھ کل یا پرسوں ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارنے والا الزامات لگاتا ہے، یہ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔

سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی وجہ سے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا۔ اس بار چودھری شجاعت کے نام پر ووٹ ملا، اگلی بار کارکردگی پر ووٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے ساتھ وقت گزار چکے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو پیغام دیا تھا کہ الیکشن نہ لڑیں۔ سالک حسین نے کہا کہ سیاست میں جوڑ توڑ تو ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.