News Views Events

چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا کا عالمی ناظرین کے ساتھ ڈریگن کے نئے سال کا پُرجوش استقبال

0

 

بیجنگ ()

چائنا میڈیا گروپ کی پیش کش اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لئے پیش کر دیا گیا ۔چینی میڈ یا کے مطا بق 40 سال سے زائد عرصے سے، "اسپرنگ فیسٹیول گالا” دنیا بھر میں چینی لوگوں کے جذبات کو یکجا کیے ہوئے ہے۔ یہ گالا نئے سال کے موقع پر چینی لوگوں کے لیے ایک ناگزیر "ثقافتی عشائیہ” بن گیا ہے۔ خاص طور پر، اقوام متحدہ نے جشن  بہار کے تہوار کو اقوام متحدہ کی چھٹی کے طور پر نامزد کیا ہے، جس سے "اسپرنگ فیسٹیول گالا” کو عالمی اہمیت حاصل  ہوگئی ہے۔ اس نئے سال کے موقع پر، "اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے عالمی ناظرین کے ساتھ ڈریگن کے سال کا خیر مقدم کیا۔

رواں سال کے "اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے ورچوئل    فلم  پروڈکشن کو بھی اختراعی طور پر متعارف کرایا، ایک” ایکس آر پلس وی پی” الٹرا ہائی ڈیفینیشن پروڈکشن سسٹم تخلیق کیا گیا  جو حقیقت سے قریب تر ہے۔ گالا کے دوران  شوٹنگ کے نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے خوبصورت اور دلکش انداز میں  ورچوئل اور حقیقی مناظر  کو باہم مربوط کیا گیا۔

چائنا میڈیا گروپ نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے حوالے سے شین یانگ، چھانگ شا،  شی آن، اور کاشغر   سمیت چار شہروں میں ذیلی وینیوز بھی  قائم کیے۔

بین الاقوامی نیٹیزنز کے حوالے سے انٹرایکٹو  موسیقی "شیئر” میں، پوری دنیا کے نیٹیزنز ڈریگن کے سال کی تھیم پر مبنی رقص میں شامل ہوئے  اور چین کے نئے سال کا خوشگوار رنگ  پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اسی شب، چھ براعظموں کے49 ممالک کے   90 شہروں میں 3,000 سے زیادہ  اسکرینز نے” "اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی براہ راست نشریات اور رپورٹنگ کی اور بیرون ملک مقیم کروڑوں ناظرین چینی نئے سال کی خوشی میں شریک ہوئے۔  دنیا بھر کے ناظرین نے خوش کن موسیقی اور قہقہوں کے ساتھ چینی نئے سال اور چینی ثقافت کی منفرد دلکشی کا اشتراک کیا، اور ایک ساتھ مل کر نئے سال کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.