News Views Events

فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے دوبارہ اخراج سے تین فیصلوں کی تصدیق، چینی میڈیا

0

ٹو کیو(نیوزڈیسک)جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں گزشتہ روز جوہری آلودہ پانی صاف کرنے والے آلے سے آلودہ پانی کا رساو انسانی غلطی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ عملے کے ایک رکن نے ایک ڈیوائس کی صفائی کے دوران ایگزاسٹ پورٹ سے پانی کے اخراج پتہ چلایا۔
صفائی کے دوران جن 16 والوز کو دستی طور پر بند کیا جانا چاہیے تھا، ان میں سے 10 کھلے تھے۔ اس کی وجہ سے تابکار مواد پر مشتمل پانی ایگزاسٹ پائپ میں بہہ گیا اور نیچے موجود پانی میں مل گیا۔
فوکوشیما میں مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تقریبا 5.5 ٹن جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا سبب بنا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر تابکاری کی سطح آس پاس کے علاقوں سے تقریبا 240 گنا زیادہ تھی۔2011 میں فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حادثے کے بعد سے، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی میں مختلف حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے لوگوں کے پاس یہ شک کرنے کی ہر وجہ ہے کہ جاپان کے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج میں ایک بہت بڑا "بلیک ہول” ہے۔سب سے پہلے، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی حفاظت کو یقینی بنانے سے قاصر ہے۔ یکے بعد دیگرے حادثات کے ذریعے، لوگوں نے دریافت کیا کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی حفاظتی انتظامی صلاحیتوں اور پروسیسنگ کے طریقہ کار میں بہت بڑی خامیاں ہیں، اور اس میں بنیادی سالمیت اور سماجی ذمہ داری کا بھی فقدان ہے۔ دوم، جاپانی حکومت میں نگرانی کی صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ تیسرا، بین الاقوامی برادری کے لیے جاپان کے ایٹمی آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کی نگرانی میں حصہ لینا ضروری ہے۔
پچھلے سال اگست کے بعد سے، جاپان نے تین مرتبہ سمندر میں آلودہ پانی خارج کیا جس کا حجم 23,000 ٹن سے زیادہ تھا۔ سمندری اخراج کا چوتھا دور اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے تازہ ترین حادثے نے ایک بار پھر جاپان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جاپانی سیاست دانوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے حفاظتی خطرات سے سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے، اخراج کے اگلے منصوبے کو روکنا چاہیے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا چاہیے، اور ایسا حل تلاش کرنا چاہیے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.