News Views Events

عام انتخابات 2024: سعد رضوی، چودھری سالک حسین، طلحہ محمود کو اپنے حلقوں میں برتری حاصل

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔
حلقہ این اے 1 چترال کے 312 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے محمد طلحہ محمود 15344 ووٹ لے کر آگے ہیں اور آزادامیدوار عبد الطیف 12831 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 6 لوئر دیر 1 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد بشیر خان 2507 ووٹ لے کر پہلے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 1737 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 41 لکی مروت کے 409 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 7799 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 5323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ایل پی سربراہ مدمقابل امیدوار سے آگے
پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 اٹک 2 پر برتری حاصل ہے۔
این اے 50 اٹک کے 556 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے حافظ محمد سعد 5176 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ایمان وسیم 2852 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
چودھری خاندان میں دلچسپ مقابلہ
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 گجرات میں چودھری خاندان میں دلچسپ مقابلہ ہے۔
ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کے بیٹے چودھری سالک حسین اپنی پھوپھی قیصرہ الٰہی کے مدمقابل ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق انہیں سبقت حاصل ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین 9492 ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 7559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 4005 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی ریحانہ امتیاز ڈار 3766 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 76 نارووال 2 کے 414 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے احسن اقبال 7629 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں 3427 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خرم دستگير خان 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان مسلم ليگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مریم نواز کو سبقت حاصل
این اے 119 لاہور 3 سے مریم نواز کو ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل ہے۔338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 736 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 120 لاہور 4 کے 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار ایاز صادق 9353 ووٹ لے کر پہلے اور آزادامیدوارعثمان حمزہ اعوان 4701 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
شہباز شریف کو دونوں نشستوں پر سبقت حاصل
سابق وزیراعظم شہباز شریف کو لاہور کی نشست پر مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پر برتری حاصل ہے۔
این اے 123 لاہور 7 کے 222 پولنگ اسٹیشنز میں سے 23 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے میاں شہباز شریف 15133 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 14823 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت شہباز شریف 8689 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 4360 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نواز شریف لاہور میں پیچھے اور مانسہرہ میں آگے نکل گئے
ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی لاہور کی نشست پر اب تک کے نتائج کے مطابق پیچھے ہیں۔ این اے 130 لاہور 14 کے 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 22 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 6618 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور نواز شریف 5277 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 15 مانسہرہ تورغر کے 550 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے نتیجے کے تحت نواز شریف 16231 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 12210 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 150 ملتان 3 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
ن لیگ کے جاوید اختر 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن ليگ کے عبدالغفار 341 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بلاول بھی آگے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار پر برتری حاصل ہے۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے بلاول بھٹو زرداری 7134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ جے یو آئی کے ناصر محمود 2320 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سکھر 2 کے 300 میں سے 20 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 10414 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے محمد صالح 1409 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 216 مٹیاری کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت ن لیگ کے بشیر احمد 1510 ووٹ لے کر پہلے اور پ پی کے مخدوم جمیل الزمان 1385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےفرحان چشتی 450 ووٹ لےکرپہلے اورجماعت اسلامی پاکستان کےحافظ نعیم الرحمان227 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.