News Views Events

آذربائیجان؛ الہام علیوف 92 فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر منتخب

0

باکو(نیوزڈیسک)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں تقریباً 77 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی جس میں صدر الہام علیوف 4 لاکھ 971 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔
صدر الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے۔ دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے اور ہرجانب صدر الہام کی تصاویر اور پارٹی پرچم کی بہار ہے۔
آذربائیجان کے صدر کی بھاری اکثریت سے اس شاندار فتح کی ایک وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں ایک جنگ جیتنا اور آرمینیا سے اپنی زمین واپس لینا ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا اور شاندار کامیابی کی مبارک باد دی جس پر آذربائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے الہام حیدر اوغلو علییف کو جمہوریہ آذربائیجان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے پیغام بھیجا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور آذربائیجان کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کی رفتار کو ظاہر کیا ہے، دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد قائم کیا ہے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے، اور بین الاقوامی معاملات میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔ میں چین اور آذربائیجان کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے صدر علییف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.