News Views Events

متعدد ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے چین کو جشن بہار کی مبارکباد

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ڈریگن کے سال کی آمد کے موقع پر متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے بہت سے رہنماؤں نے صدر شی اور چینی عوام کو مختلف طریقوں سے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
جشن بہار نہ صرف چینی لوگوں کے لئے اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کا ایک روایتی تہوار ہے ، بلکہ پوری دنیا کی طرف سے منائی جانے والی ایک بین الاقوامی تعطیل بھی ہے۔ نئے سال کی آمد پر ، ہم دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہیں، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں جس میں بنی نوع انسان کا مشترکہ مستقبل اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک بہتر دنیاقائم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.