News Views Events

چین،جشن بہار کی سیاحت عروج پرپہنچ گئی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں جشن بہار قریب آ رہا ہے اور آنے والی 8 روزہ تعطیلات 2024 میں چین کا پہلا سفری سیزن ہوگا۔
چینی میڈیا کے مطابق جنوب سے سیاح برف میں کھیلنے کے لیے شمال کی طرف جاتے ہیں،جبکہ شمال سے سیاح سردی سے بچنے کے لیے جنوب کا رخ کرتے ہیں اور شمال اور جنوب میں نیا سال گزارنے اور سیر و سیاحت کا طریقہ بہت سے چینی خاندانوں کے لیے ایک نیا انتخاب بن گیا ہے۔
چینی نئے سال کے لئے گھر لوٹنے سے لے کر خاندان اور دوستوں کے ساتھ سفر کرنے اور مختلف شہروں کے رسم و رواج اور خصوصیات کا تجربہ کرنے تک ، یہ چینی باشندوں کے معیار زندگی میں بتدریج بہتری کا مظہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.