سنکیانگ پورٹس پر گاڑیوں کی برآمدات میں 407.6 فیصد اضافہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)سال 2023 میں، سنکیانگ پورٹس نے 568,000 گاڑیاں برآمد کیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 407.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمد کی جانے والی گاڑیوں میں 29 ملکی کار برانڈز ہیں، جو بنیادی طور پر روس، ازبکستان، قازقستان اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے دیگر ممالک کو فروخت کی گئی ہیں۔2023 میں، ہورگوس، الاشنکاؤ اور ارکستان پورٹس برآمد ہونے والی گاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے سنکیانگ میں سرفہرست تین پورٹس ہیں۔ ان میں سےہورگوس پورٹ نے 304,000 گاڑیاں برآمد کیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 307.5 فیصد کا اضافہ ہے، جو سنکیانگ سے برآمد کی جانے والی گاڑیوں کی کل تعداد کا 50 فیصد سے زیادہ ہے، اور یہ چین میں گاڑیوں کی برآمدات کے لیے سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے۔