News Views Events

خواتین کے لئے مالی خود مختاری کی جدوجہد کیوں ضروری ہے؟

0

تحریر: حمیرا الیاس
بحثیت خاتون میں مالی خودمختاری کی اہمیت سے آگاہ ہوں اور اپنی تحریروں اور پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو نہ صرف اس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ بلکہ انہیں وہ طریقے بھی بتاتی رہی ہوں جس پر عملدرآمد کرکے وہ مالی خودمختاری کا ہدف حاصل کرسکتی ہیں۔
مالی خودمختاری صرف پیسہ کمانے یا کیریئر بنانے کے لئے نہیں بلکہ یہ آپ کو اپنی زندگی پر کنٹرول دیتی ہے اور آپ کسی اور زیراثر یا کسی کی آمدن پر انحصار کرنے بجائے اپنے فیصلے لینے میں آزاد ہوجاتی ہیں۔
آج کے مضمون اسی موضوع پر ہے کہ مالی خودمختاری خواتین کے لئے کیوں ضروری ہے انہیں اس کے لئے محنت کرنا چاہئے اور یہ طویل مدت میں انہیں کیسے فائدہ دے سکتی ہے۔
خواتین کے لئے مالی خودمختاری کی اہمیت
مالی خود مختاری دراصل کسی پر انحصار کئے بغیر اپنی مدد آپ کرنے کی صلاحیت ہے۔ یوں تو یہ مرد وخواتین دونوں کے لئے اہمیت رکھتی ہے لیکن خواتین کے لئے کئی وجوہات کی بنا پر ان کی اہمیت بہت زیاد ہے جن میں 3 اہم ترین یہ ہیں۔
1۔ بااختیار ہونا
2۔ تحفظ کا احساس
3۔ آزادی
آیئے ان 3 وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں۔

1 ۔ بااختیار ہونا
مالی طور آزاد خواتین اپنی زندگی کے خود فیصلے کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ انہیں اپنے کسی بھی قسم کے فیصلے بارے نہ تو کسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی کہنا پڑتا ہے کہ وہ ان کے لئے کوئی فیصلہ لیں۔ بااختیار ہونا اعتماد بڑھاتا ہے جو اپنی قدر یا اہمیت کا بھی احساس دلاتا ہے۔
2۔ تحفظ کا احساس
مالی خودمختاری کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ آپ کو تحفظ کا احساس دلاتی ہے ۔ مالی طور پر خودمختار خواتین کسی کی مدد یا کسی پر انحصار کئے بغیر ملازمت سے محرومی اور بیماری جیسے غیرمتوقع واقعات سے نمٹنے یا گھریلو جھگڑوں اور شریک حیات کے ساتھ زہریلے تعلقات سے چھٹکارا پانے کے قابل ہوجاتی ہیں اور کسی صدمے یا مالی پریشانی سے دوچار ہوئے بغیر اپنی زندگی کا باقی سفر جاری رکھتے ہوئے بچوں کی پرورش بھی کرسکتی ہیں۔
3۔ آزادی
مالی خودمختاری خواتین کو آزادی کی نعمت بھی دیتی ہے ۔ یہاں آزادی سے مراد خواتین کو گھر یا مردوں یا شریک حیات سے متنفر کرنا نہیں بلکہ آزادی سے مراد یہ ہے کہ خواتین کو اپنے مستقبل، ذاتی زندگی ، روزگار اور اخراجات پورے کرنے کی آزادی مل جاتی ہے اور وہ مالی رکاوٹوں کی فکر کئے بغیر اپنا کام ، کوئی دیرینہ منصوبہ پورا کرسکتی ہیں اور یہاں تک کہ دنیا کی سیر پر بھی نکل سکتی ہیں ۔ یہ آزادی شریک حیات کے اچانک دنیا سے رخصت ہونے یا پھر کسی وجہ سے الگ ہونے پربھی فوری طور کسی مالی مشکل سے دوچار ہونے سے بھی بچاتی ہے۔
مالی خودمختاری کیسے حاصل کی جائے؟
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ مالی خودمختاری کیسے حاصل کی جائے اور اس کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں۔ مالی خود مختاری کے حصول میں وقت اور محنت درکار ہوتی ہے یہ راستہ آپ کے لئے مشکل ضرورہوسکتا ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن ہونے کےلئے آپ 3 بنیادی کام کرنا ہوں گے۔
1۔ مالی امور پر کنٹرول حاصل کریں
2۔ آمدن میں اضافہ کریں
3۔ خود پر سرمایہ کاری کریں
آیئے اس بات جائزہ لیں کہ یہ 3 کام آپ کو مالی خود مختاری کی راہ پر کیسے گامزن کرسکتے ہیں۔
1۔ مالی امور پر کنٹرول حاصل کریں
اگر آپ مالی خود مختاری کی راہ پرچلنا چاہتی ہیں اس کا پہلا قدم یہ ہے کہ اپنے مالی امور پر مکمل کنٹرول حاصل کریں ۔ اس کے لئے آپ کو اپنی آمدن و اخراجات کا مکمل حساب کتاب رکھنا ہوگا یعنی بجٹ بنائیں، اخراجات پر نگاہ رکھیں اور مالی اہداف مقرر کریں اس سے آپ کو اپنے مالی امور کی واضح تصویر نظر آئے گی اور آپ اس میں تبدیلیاں کرکے اسے بہتر بناسکتی ہیں۔
2۔ آمدن میں اضافہ کریں
مالی خودمختاری کے لئے ضروری ہے کہ آمدن میں اضافہ کیا جائے گا ۔ اس لئے مختلف طریقے استعمال کئے جاسکتے ہیں جسے سرمایہ کاری، آن لائن کاروبار اور اگر موقع ملے تو کیریئر بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کام کے دوران ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاکر بھی آمدن بڑھائی جاسکتی ہے۔
3۔ خود پر سرمایہ کاری کریں
مالی خود مختاری کے لئے ضروری ہے کہ خود پر بھی سرمایہ کاری کریں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں یعنی ڈگری یا سرٹیفیکیشن حاصل کریں، مہارت میں بہتری اور کاروبار کے لئے کوئی کورس کریں ۔ آج کی خواتین کو یہ سہولت دستیاب ہے کہ وہ گھربیٹھے آن لائن کورس کرکے اپنی صلاحیتیں نکھارسکتی ہیں۔ یہ چیز آپ کی کمانے کی صلاحیت میں اضافہ کرکے آپ کو مزید مواقع فراہم کرے گی۔
مالی خودمختاری کے ساتھ میرا تجربہ
میں ایک ماہرتعلیم ، لائف مینٹور، ایک سرمایہ کار اور بزنس وومن ہوں ۔ چند برس قبل زندگی کے ایک بڑے تجربے سے گزرنے کے بعد یہ سبق حاصل ہوا کہ پلے کچھ نہ کچھ ہونا چاہئے۔ خوش قسمتی سے اس وقت ملازمت مل گئی جس نے مالی مشکلات کو وقتی طور پر کم کیا۔ تاہم ایک تشنگی سی رہی کہ زندگی کا مقصد صرف کھانا کمانا نہیں ہے اس لئے پھر مشکلات سے گھری خواتین اور بچیوں کے رہنمائی کا کام شروع کیا ہے۔ جس کے دوران یہ احساس ہوا کہ انہیں صرف رہنمائی کی ضرورت نہیں بلکہ مالی خودمختاری بھی درکار ہے جس سے وہ اپنی مشکلات سے نسبتا تیزی سے نکل سکتی ہیں۔
سال 2020 میں کرونا وبا پھوٹ پڑی جس نے نہ صرف ہماری زندگیوں بلکہ ہمارے طرز زندگی اور کاروبار کا طریقہ کار بھی بدل ڈالا ۔ اس دوران سٹاک مارکیٹ میں کام شروع کیا جو سب سے آسان آن لائن کام ہے۔ اس دوران شراکت داری میں جے ایم ایچ اے کنسلٹنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ رجسٹر کرائی جس کا مقصد لوگوں خاص کر خواتین کو آن لائن کاروباری معاونت فراہم کرنا ہے۔ فی الحال ہم لوگوں کو سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں معاونت کررہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں ہم دیگر آن لائن کاروبار میں تعاون کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ رابطہ ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، رابطہ میڈیا سروسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور رابطہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہوں رابطہ ہولڈنگ ایک سرمایہ کار کمپنی جبکہ رابطہ میڈیا ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے متعلق مختلف خدمات فراہم کررہی ہے۔
یہ سب کچھ چند برسوں میں حاصل کیا ہے۔ اس نے نہ صرف مجھے مالی خودمختاری دی بلکہ مجھے اور میرے بیٹے کو مستقبل کی فکر سے آزاد کردیا ہے۔ اس کی راہ سرمایہ کاری نے ہموار کی ۔ اپنا اور بیٹے کا مستقبل محفوظ کرکے اب اپنا تجربہ آپ سے شیئر کررہی ہوں تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور مالی خودمختاری کی سمت چلتے ہوئے اپنے منزل کو حاصل کریں۔
مالی خودمختاری کے لئے عملی قدم اٹھائیں
اگر آپ ایک خاتون ہیں اور مالی خودمختاری کی خواہش مند ہیں تو پھر اس کے لئے عملی قدم اٹھائیں ۔اپنے لئے مالی اہداف مقررکرکے ان کے حصول کے لئے منصوبہ بنائیں اور آمدن بڑھانے کے مواقع تلاش کریں جیسے آن لائن کام ، سرمایہ کاری وغیرہ ۔ خود پر سرمایہ کاری سے مت ڈریں ۔ اضافی تعلیم ، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ بھی آپ کو مواقع کی تلاش اور مالی خودمختاری کی منزل پر پہچانے میں معاونت کرتی ہے۔
یاد رکھیں،مالی خودمختاری پیسے سے کہیں بڑھ کر ہے یہ آپ کو مرضی کی زندگی گزارنے کی قوت دیتی اور تمام فکروں سے آزاد کردیتی ہے اس لئے انتظار نہ کریں اور اپنے مالی اہداف کے حصول اور اس زندگی کی شروعات کے لئے آج سے ہی قدم اٹھائیں جو آپ کا حق ہے۔
میں پرامید ہوں کہ اس مضمون کو پڑھ کر آپ خود میں نئی توانائی محسوس کرتے ہوئے مالی خودمختاری کے لئے جدوجہد کا آغاز کریں گی۔ اس ضمن میں اگر کوئی رہنمائی درکار ہے میری خدمات حاضر ہیں آپ مجھ سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
نوٹ: کالم نگار ماہر تعلیم ، لائف مینٹور ، جے ایم ایچ اے کنسلٹینسی (پرائیوٹ) کی ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر کے علاوہ رابطہ ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، رابطہ میڈیا سروسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور رابطہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
جے ایم ایچ اے کنسلٹنسی (پرائیوٹ) لمیٹڈ خواتین کی مالی خودمختاری کے لئے اپنی طور پر کوششیں کررہی ہے۔ جس فائدہ اٹھائیں اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک بار مشورہ ضرور کریں۔
00971554342639
00923275356028

Leave A Reply

Your email address will not be published.