News Views Events

دنیا بھر کے ممالک جشن بہار کے خوشگوار ماحول کا اشتراک کرتے ہیں ،چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جشن بہار ہزاروں خاندانوں کے دوبارہ ملنے کا ایک "چینی لمحہ” ہے، اور یہ ایک بین الاقوامی تعطیل بھی ہے جو پوری دنیا میں منائی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے چینی قمری نئے سال کو اقوام متحدہ کی تعطیل قرار دینے کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد پہلا جشن بہار منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نے حال ہی میں پہلی بار سرکاری طور پر چینی نئے سال کا جشن منایا۔ اس وقت دنیا بھر کے تقریبا 20 ممالک نے جشن بہار کو قانونی تعطیل قرار دیا ہے اور دنیا کی آبادی کا تقریبا پانچواں حصہ مختلف شکلوں میں یہ تہوار مناتا ہے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ دنیا بھر کے ممالک ایک خوشگوار جشن کے ماحول کا اشتراک کرتے ہیں اور شاندار اور رنگین چینی ثقافت کا تجربہ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.