News Views Events

عمان میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی

0

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اردن کے دارلحکومت میں پیش کی گئی

عمان (نیوز ڈیسک )اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع مشرق انٹرنیشنل اسکول میں چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی ،جسے اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے بے حد سراہا۔

وہاں موجود طلباء کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اسپرنگ فیسٹیول گالا اور روایتی چینی اسپرنگ فیسٹیول کلچر سے رابطے کا پہلا موقع ہے ، وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے چین اور اس کی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

یہ تقریب "کیمپس میں چینی نئے سال کی ثقافت” کے ایک سلسلے کا حصہ تھی، جس کا اہتمام عمان میں چائنا کلچرل سینٹر اور ٹی اے جی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.