News Views Events

چین، جشن بہار میں دنیا کی سب سے بڑی سفری سرگرمی

0

 

 

اس عرصے کے دوران ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے

بیجنگ ()

بہت سے غیر ملکی میڈیا کی نظر میں ،چھون یون یعنی  چین کے جشن بہار کے سیزن میں ہونے والی ٹرانسپورٹ سرگرمی کو "دنیا کی سب سے بڑی سالانہ آبادی کی ہجرت” کہا جاسکتا ہے۔ اس سال کا چھون یون  26 جنوری سے 5 مارچ تک 40 دنوں تک جاری رہے گا۔ چین کے ٹرانسپورٹ حکام کو توقع ہے کہ اس عرصے کے دوران ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔

روئٹرز کا ماننا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کا سفر نہ صرف چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مسافروں کے بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ چین کی معاشی بحالی کے ذریعہ لائے گئے اعتماد اور توانائی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کے اخبار "فلیش” کی ویب سائٹ کے مطابق، موجودہ  چھون یون کی رونق اور  مصروفیت  چین میں متوقع  کھپت میں اضافے کا پیش خیمہ ہے۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اس سال چین کی خوردہ فروخت 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی ، جس سے چین کی معیشت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سفر کے تصور میں تبدیلی کے ساتھ ،جشن بہار کے سفر کی منزلیں  بھی زیادہ متنوع  ہو گئی ہیں۔ حالیہ برسوں میں ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، ہائی وے نیٹ ورک ، اور عالمی معیار کا پورٹ کلسٹر تعمیر کیا ہے ۔ اس سے نہ صرف چینیوں کی گھر واپسی کا فاصلہ کم ہوتا ہے بلکہ چینیوں کو زیادہ "دور دراز مقامات” تک پہنچنے کی بھی سہولت ملتی ہے۔ چین، سنگاپور، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں ویزا فری پالیسیوں کے حالیہ نفاذ کے ساتھ ساتھ  جشن بہار  کے دوران اندرون اور بیرون ملک سفر کی مقبولیت میں اضافہ  ہو رہا ہے۔ٹریول ٹرینڈ کا تجزیہ کرنے والی فرم اسکیفٹ نے  اسے کرونا  کے بعد سیاحت کی صنعت میں بتدریج بحالی کی علامت قرار دیا ہے  اور کہا ہے کہ یہ  عالمی ٹریول انڈسٹری کے لئے "خوش آئند خبر” ہے۔

جشن بہار کی مصروفیت  چین کے  مختلف علاقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی اقتصادی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے ، اور چینی عوام کی بہتر زندگی کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سال کے اسپرنگ  فیسٹیول کے ذریعے، دنیا نے ایک متحرک چین دیکھا ہے. جیسا کہ پاکستان کے قومی ٹیلی ویژن نے بھی کہا کہ چھون یون دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر چین کی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.